آپریشن‘ ڈیرہ سے اغوا ہونیوالا 5سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب

آپریشن‘ ڈیرہ سے اغوا ہونیوالا 5سالہ بچہ بلوچستان سے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ملتان روڈ ٹمر مارکیٹ کے ساتھ کی آبادی سے اغواء ہونے والا 5 سالہ بچہ بلوچستان قلعہ سیف اللہ کے قریب اغوا کاروں سے بازیاب کروالیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان پولیس اور بلوچستان کی انتظامیہ و پولیس کے جوائنٹ آپریشن کے نتیجے میں بچہ بازیاب ہوا مقامی تھانہ گدائی پولیس کو بچے کے والد محمد اختر پتافی نے بیان دیا تھا کہ اس کے بیٹے کو گھر کے سامنے گلی سے اغواء کیاگیا (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

ہے۔ تھانہ گدائی نے وقوعہ کی رپورٹ ہونے پر مقدمہ نمبر 318/20بجرم 363 درج کرتے ہوئے نامعلوم اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی تھی۔اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لیے بھاری تاوان مانگا تھا اور والدین کو متعدد فون کئے گئے۔ والدین نے پولیس کو اعتماد میں لے کر سب کچھ تفصیلات بیان کئیں۔ ڈی پی او اختر فاروق نے خود پولیس آپریشن کی نگرانی کی اور ایس ایچ او گدائی شکیل بخاری کی قیادت میں پولیس پارٹی سراغ لگاتے ہوئے بلوچستان پہنچی۔ معلومات کے تبادلہ کی روشنی میں بلوچستان پولیس و دیگر فورسز کے تعاون سے قلعہ سیف اللہ کے قریب کے علاقے سے بچے بازیاب کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اغواء کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بچے محمد عمر کے والد محمد اختر پتافی نے تصدیق کی ہے کہ بچہ بازیاب ہوگیا ہے اور ایس ایچ او شکیل بخاری نے بچے کے ساتھ ان کی واٹس ایپ ویڈیو کال بھی کرائی ہے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرایا ہے۔بازیاب