بہاولپور: پولٹری فارم مالکان کا سرکاری ریٹ پر مال دینے سے انکار

  بہاولپور: پولٹری فارم مالکان کا سرکاری ریٹ پر مال دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) پولٹری فارم مالکان نے سرکاری ریٹ پر مال دینے سے انکار کردیا بہاول پورمیں مرغی کاگوشت فروخت کرنے والی دکانیں بند ہوگئیں تفصیل کے مطابق سے بہاول پورشہرمیں مرغی کی گوشت کی دکانیں بندہیں جس کی بڑی وجہ مرغی کاسرکاری ریٹ(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

اور پولٹری فارم مالکان کے ریٹ میں فرق بتایاجارہاہے ایک مرغی فروش نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری طورپر مرغی کاریٹ 260 سے 270 روپے مقررکررکھاہے جبکہ پولٹری فارم سے مرغی کاگوشت 310 روپے کلو میں مل رہاہے ہم کس طرح 30 سے 40 روپے کلو نقصان پر مرغی فروخت کرسکتے ہیں مرغی کے گوشت کی دکانیں بند ہونے کے باعث غریب اورمتوسط طبقہ شدیدپریشان ہیں کیونکہ چھوٹاگوشت 1000 روپے کلو‘بڑاگوشت 500 روپے کلو ہے جوکہ غریب اورمتوسط طبقہ کیلئے خریدناتقریبا ناممکن ہے ایک مرغی کاگوشت رہ جاتاتھاجوکہ ان کی قوت خرید میں تھا لیکن اب وہ بھی نہ ہے شہریوں نے کمشنر بہاول پور‘ڈی سی بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیاہے۔
انکار