مظفر گڑھ: 29اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو‘ حفاظتی اقدامات میں اضافہ
مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ پولیس کے29 پولیس اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کے دوران 29 پولیس اھلکاروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آئے ھیں ڈی (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے متاثرہ اھلکاروں کو تمام تر سہولیات فراھم کرنے کی تاکید کی ھے ڈی پی او کے مطابق تمام متاثرہ اھلکاروں کی حالت تسلی بخش ھے ڈی پی او نے پولیس اھلکاروں کو ان کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ھے پولیس ترجمان نے کرونا وائرس سے بچاو کے اقدامات بارے بتایا کہ پولیس لائنز اور ڈی پی او آفس میں داخلے کے وقت اھلکاروں پر کلورین ملے پانی کا اسپرے کیا جائے گا،پولیس دفاتر میں آنے والے ھر شخص کیلئے ھاتھ دھونا لازمی ھو گا،پولیس افسران و اھلکاران سماجی فاصلہ قائم رکھیں گے انھوں نے بتایا کہ تمام اھلکاروں اور افسران کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ھے.
اضافہ