مظفر گڑھ: کرونا وائرس کیسوں کے بعد سیل ہونیوالی گلی گندگی سے فل‘ لوگوں کی سانسیں بند

  مظفر گڑھ: کرونا وائرس کیسوں کے بعد سیل ہونیوالی گلی گندگی سے فل‘ لوگوں کی ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)کرونا وائرس کے پازیٹو کیسز کی وجہ سے سیل کی گئی گلی میں صفائی نہ ھونے سے تعفن پھیل گیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے محلہ شیخوپورہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کی چونے والی گلی میں ایک ھی خاندان کے 4 افراد کی کرونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گلی کو ایک ھفتہ قبل سیل کر دیا گیا تھا گلی کے رھائشیوں کا کہنا ھے کہ سیل ھونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ھفتہ سے گلی کی صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گلی میں تعفن پھیل گیا ھے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے اھالیان علاقہ کی شکائت کا فوری نوٹس لیتے ھوئے سیل شدہ گلی کی فوری صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے شروع کرا دیا ھے.

سانسیں بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -