لودھراں: 3پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ قرنطینہ منتقل
لودھراں (نمائندہ پاکستان)لودھراں پولیس کے 67 میں سے 3 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیلتھ ذرائع کے مطابق جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں ضلع پولیس کے ان 67پولیس اہلکاروں کی جو کہ قرنطینہ سنٹر ز،مساجد اور ہسپتالوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی کررہے تھے رینڈم سیمپلنگ کی گئی تھی اور ٹیسٹ کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور بھیجے تھے جن کی رپورٹس اتوار کے روز موصول ہوگئی ہے اور 67 میں سیمختلف قرنطینہ سنٹرز پر ڈیوٹی دینے والے 3 (بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جن پولیس اہلکاروں کے رزلٹ پازیٹیو آئے ہیں ان کے پرائمری کنٹیکٹ کے آج سیمپل کیے جائیں گے۔
منتقل