امن‘بھائی چارے کے فروغ کیلئے علماء ومشائخ کا کردار اہم‘ چودھری محمد سرور

  امن‘بھائی چارے کے فروغ کیلئے علماء ومشائخ کا کردار اہم‘ چودھری محمد سرور

  

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان)شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے گور نر ہاوس میں گورنر پنجاب سے ملاقات گورنر چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں صوفیاء نے اسلام پھیلایا اُولیاء اسلام کی سر بلندی کے لیے بھرپور کوششیں کی اُ نہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا گور نرنے ولی عہد دربار سے سیاسی امور پر بھی تفصیلی گفتگوکی اورچودہ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

سو سال قدیمی نوادرات کی زیارت اور دربار حضرت جلال الدین سرخپوش بخاری پہ حاضری کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اُوچ شریف بنگلہ بخاری آنے کا وعدہ بھی کیا اور گورنر چوہدری سرور نے کہا لاک ڈاون سے متاثرہ خاندان کی بھرپور مالی معاونت کر رہے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سید حسن زمرد بخاری سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی پھیلا دی جس سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی ہے کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا دانشمندانہ فیصلہ تھا لاک ڈان کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں احساس کفالت پروگرام کے ذریعے بھرپور مالی معاونت جاری ہے عوام کی سہولت کی خاطر 8171 پر میسج بھیجنے کا کہا گیا اور عوام کی مکمل سکروٹنی کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے جلد ہی خطیر رقم جاری کر دی گئی لیکن بعد میں شکایات موصول ہوئی کہ لوگوں میں سے کچھ خاندانوں کو رقم نہیں مل سکی جسے اب احساس پروگرام کے ذریعے حقدار لوگوں تک رقم بھیج رہے ہیں ولی عہد دربار سید حسن زمرد بخاری نے ملکی سلامتی کے تمام مسلم اُمہ پاک فوج اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی اور اس موقع پر سید سخاوت حسین بخاری اور خلیفہ محمد حسین المعروف ماما بلہ بھی ہمراہ تھے۔

کردار اہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -