مشکل گھڑی میں غریب کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،پروین سرور
لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کے ذریعے غر یب خاندانوں کی مشکل کی اس گھڑی میں بھر پور مدد کرتے رہیں گے۔مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ کورونا سے بے روز گار ہونیوالے 20ہزار غر یب خاندانوں کو سرورفاؤنڈیشن نے راشن فراہم کر دیا۔آزاد کشمیر کے غریب خاندانوں کو بھی راشن کی فراہمی شروع کردی گئی،عوام میں سینی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ٹائزر اور ماسک سمیت کورونا سے بچاؤ کیلئے دیگر حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ آزادکشمیر اورکوہلہ مری کے بھی3ہزار خاندانوں کیلئے راشن روانہ کر دیا ہے اور غر یب خاندانوں میں راشن انسایت کی خدمت کے جذبے سے بغیر کسی سیاسی تفر یق کے تقسیم کیا جارہا ہے اور اس میں شفافیت اور میرٹ کو سو فیصد یقینی بنارہے ہیں۔
پروین سرور