محکمہ تعلیم سکولزمیں تحصیل چیف آپریٹنگ آفیسرکا نیاعہدہ متعارف

  محکمہ تعلیم سکولزمیں تحصیل چیف آپریٹنگ آفیسرکا نیاعہدہ متعارف

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف سکولز سسٹم میں تحصیل لیول کا نیا انتظامی سٹرکچر جاری کردیاجس کے مطابق تحصیل لیول پر گریڈ 19کا آفیسر چیف ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسر کہلائے گا‘ اس کے ماتحت گریڈ 18کے 2افسران ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز (مردانہ و زنانہ) ہونگے جن کے تحت متعلقہ تحصیل کے ہائی اور ہائر سیکنڈری(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

سکولز ہوں گے۔ جبکہ ان ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز کے ماتحت گریڈ17کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز (مردانہ و زنانہ) ہوں گے جن کے تحت ایلمنٹری سکولز ہوں گے۔ان اسسٹنٹ ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز کے ماتحت گریڈ16کے جونیئر ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز(مردانہ و زنانہ) ہوں گے جن کے ماتحت پرائمری سکولز ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد یہ نیا سسٹم کام شروع کردے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈویژن کی سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز سیکنڈری و ایلمنٹری بھی گریڈ 19کے افسران تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تحصیل لیول پر چیف ایجوکیشن آپریٹنگ آفیسرز بھی گریڈ19کے تعینات کئے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -