ٹبہ سلطان پور: زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں فلاپ‘ مستحق خواتین کا نام لسٹوں سے آوٹ

      ٹبہ سلطان پور: زکوٰۃ وعشر کمیٹیاں فلاپ‘ مستحق خواتین کا نام لسٹوں سے ...

  

ٹبہ سلطا ن پور(نمائندہ پاکستان) حکو مت کی جانب سے غریب اور مستحق خواتین کیلئے بہت المال سے عشر وزکواۃ کی رقم تقسیم کر نے کے لئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں لیکن ٹبہ سلطان پور کے مختلف وارڈ میں زکواۃ کی رقم تقسیم کر نے کے لئے بنائی گئی عشر وزکواۃ کمیٹیوں کے چیئر مین کاغذی کاروائی پوری کرتے ہوئے زکواۃ کی رقم دیوانے کے لئے مستحق غریب بیوہ خواتین کے نام لسٹوں میں شامل کرنے کی بجائے اپنے خاص منظور نظر رشتے داروں کے نام لسٹوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

شامل کر کے انہیں 9ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے دیواکر رقوم پنا بھی کمیشن وصول کرنے میں مصروف ہیں جس کے باعث غریب اور مستحق بیوہ خواتین گھروں میں فاقے پڑنے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں جاکر مانگنے پر مجبور ہیں خواتین نے روتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے کبھی زندگی میں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے پہلے والی حکومتوں میں بنائے گئے زکواۃ کمیٹیوں کے چئیر مینوں سے زکواۃ کی رقم مل بھی جاتی تھی لیکن جب سے موجودہ حکو مت کی جانب سے سیاسی شفارشوں پر چئیر مین منتخب کیے گئے تب سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا ہم مجبوری کے تحت گھروں سے باہر نکلیں ہیں متاثرہ خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروہاڑی،کمشنر ملتان اور بیت المال کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹبہ سلطان پور شہر کے مختلف وارڈزمیں غریب اور مستحق خواتین کو مالی امداد دینے کے لئے بنائی گئی زکواۃ کمیٹیوں کے چئیر مین فارغ کرتے ہوئے میرٹ پر چئیر مین منتخب کرتے ہوئے حق دار خواتین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آؤٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -