بہاولپور‘کرونا وائرس کی تصدیق‘ بینک منیجر کا گھر سیل‘ نوٹس آویزاں

  بہاولپور‘کرونا وائرس کی تصدیق‘ بینک منیجر کا گھر سیل‘ نوٹس آویزاں

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)بنک مینجرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تفصیل کے مطابق سیٹ لائٹ ٹاؤن بہاول پوراضافی سکیم نزدفرنیچرمارکیٹ (الف) نامی بنک مینجرکے گھرکومبینہ طورپر سیل کردیاگیاسیل کرنے کی وجہ اس گھرکے مالک (الف)نامی بنک مینجر کے کروناوائرس ٹیسٹ کامثبت آنا بتایاجارہاہے شہری کے گھرپر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس آویزاں کردیاگیاہے جس پر واضح طورپرتحریرہے کہ گھرکومورخہ 24 مئی2020 تک قرنطینہ کردیا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

گیاہے اورتمام عوام وخاص کو مطلع کیاجاتاہے کہ اس گھرآنے جانے اورمیل جول سے گریزکریں بے احتیاطی آپ کوبھی کروناوائرس سے متاثرکرسکتی ہے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انفکیشن ڈزیزآرڈی نینس 2020 کے تحت ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے پاس اختیارات ہیں کہ آپ کوپچاس ہزار روپے جرمانہ اوردوماہ قیداوردوبارہ ایسی حرکت کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اورچھ ماہ قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے زرائع کے مطابق بنک مینجر (الف)مذکورہ مسجد الخلیل نزدخواتین پارک سیٹ لائٹ ٹاؤن وکیل والی چکی میں موذن کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -