ٹبہ سلطان پور: 7کم عمر یتیم بہن بھائی حکومتی نظروں سے اوجھل‘ امداد نہ راشن بچے بھوک سے نڈھال‘ متاثرین کا احتجاج

  ٹبہ سلطان پور: 7کم عمر یتیم بہن بھائی حکومتی نظروں سے اوجھل‘ امداد نہ راشن ...

  

ٹبہ سلطا ن پور(نمائندہ پاکستان) حکو مت غریب کے خاتمہ اور یتیموں مسکینوں کے لئے مختلف مالی امداد فراہم کرنے کے لئے پروگرام متعارف کروارہی ہے لیکن یتیموں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ٹبہ سلطان(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

پورکے علاقہ بستی ساندہ میں میلسی روڑ پر بستی مظفر والی میں 7سگے کم عمریتیم مسکین بہن بھائی حکو متی نظروں سے اُوجھل ہوکر مالی امداد سے محروم ہیں بچوں کے والدین محمد یعقوب اپنی بیوی اور والدہ کے ہمراہ مخدوم رشید جاتے ہوئے تین سال قبل ٹریفک حادثہ میں جابحق ہوگئے تھے اب بچوں کی پروش کر نے کے لئے نہ ہی اُن کے دادا دادی اور نہ نانا،نانی کی شفقت اُن کے سر پر موجود ہیں جس کی وجہ سے بچے غربت کی زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ رات کے وقت بھوکے سونے پر مجبور ہیں بچوں نے روتے ہوئے بتایا کہ لوگ راشن اور رقم دینے کے اعلانات تو کررہے ہیں لیکن ہمیں آج تک کسی نے ایک پیکٹ راشن اور ایک روپیہ تک امداد فراہم نہیں کی ابھی ہم اتنے بڑے بھی نہیں کہ ہم خود سے روزی کماسکیں اور نہ ہی ہمارے ابھی شناختی کارڈ بننے ہیں جس کے ذریعے ہیں کسی جگہ ملازمت کرسکیں انہوں نے کہا کہ زکواۃ کے لئے بھی ہمیں علاقہ کے چئیر مین زکواۃ کمیٹی نے مستحق نہیں سمجھااور اپنے خاص قریبی رشتے داروں کو زکواۃ کی رقم دے کر نوازنے میں لگے ہوئے ہیں بچوں نے کہا کہ علاقہ کے مخیر حضرات اور سیاست دان جو اپنی زکواۃ کی رقم غریبوں میں ہر رمضان المبارک کو تقسیم کرتے ہیں ان بچوں کو دینے کی بجائے اپنے خاص منظور نظر ووٹرز رشتے داروں کو راشن اور رقم دے دیتے ہیں اور ہم جیسے اُن کی رادیکھتے رہتے ہیں دنیاا س قدر بے حس ہوچکی ہے کہ ہم عید کے والے دن بھی نئے کپڑے بہن سے محروم رہتے ہیں نہ ہی ہمیں بے نظیر انکم سپورٹ اور نہ ہی احساس ایمرجنسی پروگرام اور زکواۃ کی رقم فراہم کی گئی ہے ہم تو جی کر بھی مرے ہوئے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراداور بچوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹبہ سلطان پور کے علاقہ بستی ساندہ میلسی روڑ پر مظفر والی بستی میں 7سگے یتیم مسکین کم عمر بہن بھائیوں کی مالی مدد کرنے کے ساتھ راشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -