ملتان: پینٹ کی دکان میں 10لاکھ 60ہزار روپے کی چوری

  ملتان: پینٹ کی دکان میں 10لاکھ 60ہزار روپے کی چوری

  

ملتان(نیوز رپورٹر)چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ چہلیک کے علاقہ چوک فوارہ پر نا معلوم افراد اسلم کی پینٹ کی دکان میں داخل ہو ئے اور اسکی عدم موجودگی میں دکان سے 10 لاکھ 60 ہزار رو پے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ شالیمار کا لونی مین نا معلوم افراد نے سجاد حسین کی دکان کے تالے توڑے اور نقدی و سامان مالیت 2 لاکھ 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

۔تھانہ بیزیڈ کے علاقہ ماڈل ٹاون میں نامعلوم افراد نے شاہد عباس کی کرولا کار مالیتی 8 لاکھ رو پے اسکے دفتر کے باہر سے چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ مین نا معلوم مسلح افراد نے گن پوئنٹ پر نجی کمپنی کے سیل یل شفیع سے 37 ہزار رو پے چھین لئے۔شالیمار کالو نی میں نا معلوم مسلح افراد نے صدام حسین سے گن پوائنٹ پر 15 ہزار رو پئے نقدی اور اے ٹی ایم کا رڈ چھین لئے۔سمیجہ ا?باد میں نماز جنازہ کے دوران عون محمد سمیت 14 افراد کے موبائل فون چوری ہو گئے۔ قطب پور میں نامعلوم افراد نے شہباز سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا۔قاسم پور کالونی سے نجی سکول سے نامعلوم فراد گارڈ ر چوری کر کے لے گئے۔تھانہ ممتازا?باد کے علاقہ قاسم پور کا لونی میں نامعلوم افراد نے قیوم کے گھر کے تالے توڑے اور اڑھا ئی لاکھ ما لیے کئے نقدی و زیوارات لے گئے۔ بکر منڈی سے لیاقت کا بچھڑا چوری ہو گیا۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں نا معلوم مسلح شخص اکرم کی دکان میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹرسائیکل اور نقدی لو ٹ کر فرار ہو گیا۔اسی علاقہ سے امین کے تین بکرے چوری ہو گئے۔یونس نے پولیس تھانہ سٹی شجاعباد کو درخواست دی کہ اس نے دوخواتین کو گھر پر کا م کے لئے رکھا جنہوں نے اس کے گھر سے 70 ہزار نقدی اور اڑھائی تولہ سونا چوری کر لیا۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -