خاتون سمیت دو افراد قتل‘ ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

  خاتون سمیت دو افراد قتل‘ ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق

  

کبیروالا‘ ٹبہ کوٹ‘ راجن پور‘ رحیم یار خان (نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) زمین کے تنازعہ پر دو بھائیوں کی فائرنگ سے 25سالہ نو جوان قتل کردیا گیا ہے نواحی چاہ غنی سوہاوے والا میں آتشیں اسلحہ سے مسلح دو بھائیوں محمد شفیق اور محمد رفیق پسران حنیف نے فائر نگ کر کے مخالف نو جوان محمد اشفاق نامی نوجوان کو قتل کرڈالا، واردات کے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

بعد ملزمان متو فی کی موت کے یقین تک اسلحہ لہراتے لاش کے پاس کھڑے رہے اور اسکے مرنے کی تصدیق ہو نے پر معہ اسلحہ فرار ہو گئے،وقوعہ کی اطلاع ملنے پربارہ میل پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لیتے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال روانہ کر کے کاروائی شروع کردی۔ راجن پورکے علاقے اللہ آباد میں غیرت کے نام پر خاوند نے شادی شدہ بیوی کوقتل کردیا، موضع اللہ آباد کی رہائشی فیضاں بی بی کواُس کے خاوند سعید نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اہل علاقہ اورورثاء کے مطابق قاتل نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کریہ واردات کی ہے پولیس تھا نہ محمد پوردیوان نے واقعہ کا مقد مہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جام پور بھجوادی ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، صادق آباد کا رہائشی 22 سالہ محمد ذیشان جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چندرامی روڑ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

نوجوان جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -