کرونا نے ایک ااور جان لے لی، ملتان قرنطینہ سے 12مسافر فٹ ہو کر گھروں کو روانہ

        کرونا نے ایک ااور جان لے لی، ملتان قرنطینہ سے 12مسافر فٹ ہو کر گھروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 50ہو گئی،شبہ میں 09مریض زیر علاج ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 04 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی،کورونا کے شبہ میں 01 شخص نے دم توڑ دیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 50 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

گھنٹوں کے دوران 04 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں 09مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں دم توڑنے والے 01 مریض کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد نے طبی حلقوں کو پریشان کر دیا ہے اس حوالے سے پائینرز یونٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہد راو کی سربراہی میں ہوا،جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا،ڈاکٹر شاہد راو کا کہنا تھا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریبا'' 1991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد تقریبا'' 30,000 کے لگ بھگ ہو گئی ہے،جب تک اعداد و شمار یہ ثابت نہ کر دیں کہ اس مرض کو شکست دے دی گئی ہے، اس وقت تک لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا خطرہ مول نہ لیا جائے لاک ڈاؤن میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے جن شعبوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل کرایا جائے گا، کسی کو جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، تاجر حضرات بھی اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنی دکانوں پر حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میدان میں نکل آئی فرنٹ لائن پر کام کرتے نئے سپاہیوں کو حفاظتی سامان فراہم کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں میڈیکل وارڈز،لیبر روم،اور ایمرجنسی میں کام کرنے والے نئے بھرتی کئے جانے والے ہاوس آفیسرز سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ان سپاہیوں کو جو کورونا کی جنگ صف اول میں کھڑے ہو کر لڑ رہے ہیں سب سے زیادہ انہیں حفاظتی سامان اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک ہاوس آفیسرز کے حوالے کئے جس پر ہاوس آفیسرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عرفان،شاہنواز،وقاص،اسجد کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا،ادھر پی ایم اے کے وفد میں، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی عمران مزاری و دیگر شامل تھے. لیبر کمپلیکس میں پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔بیرون ملک سے آنیوالے قرنطینہ سنٹر میں مقیم کوروناوائرس کا شکار12 مسافر صحت یاب ہوگئے۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریض گزشتہ روز اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ قرنطینہ میں قیام کے بعد ٹیسٹ ڈبل نیگیٹیو آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کیا گیا۔5 مئی کو مسقط سے آنیوالی فلائٹ میں نیگیٹو رزلٹ کے حامل 81 مسافر بھی گھروں کو روانہ کردیا گیا۔مجموعی طور پر گزشتہ روز 93 مسافروں کو قرنطینہ سنٹر سے م گھروں کو روانہ کیا گیا۔ جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ملتان کے علاقے حرم گیٹ کے رہائش نعیم مصطفی نے ہفتہ کی رات کورونا کے شبہ میں دم توڑ دیا تھا،اتوار کی شام موصول ہونے والی رپورٹ میں دم توڑنے والے نعیم مصطفی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی یوں یکم اپریل سے 9 مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
ہلاکت