سٹوڈنٹس کو پروموٹ کرنیکا اعلان تعلیمی خود کشی کے مترادف‘ سید ذیشان اختر

سٹوڈنٹس کو پروموٹ کرنیکا اعلان تعلیمی خود کشی کے مترادف‘ سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں بالخصوص حکومت پنجاب نے بے تدبیری کے سارے ریکارڈ تو ڑ دیے ہیں۔کسی سوچ و بچار (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

اساتذہ والدین وائس چانسلرز،ماہر ین تعلیم کے مشورے کے بغیر امتحانات نہ لینے اور طلبہ کو گزشتہ نتیجہ کی بنیاد پر پروموٹ کرنے کا اعلان تعلیمی خود کشی کے مترادف ہے۔ایسا دوسر ی جنگ عظم کے دوران بھی نہیں ہوا۔ایک تو یہ اعلان بے وقت کی راگنی ہے۔دوسرا پروموشن کے سارے عمل میں تعلیمی ادارے اور اساتذہ کا رول منفی کردیا گیا ہے۔اگر پروموشن کیلئے تعلیمی ادارے کی شمولیت بھی رکھی جائے اور ادارے آن لائن کلاسز کا سلسلہ کرکے طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں اور ان کے بھی نمبر رکھے جائیں تو تعلیمی معیار کا کسی حد تک تحفظ ہوسکتا ہے۔اسی طرح چھٹیوں میں توسیع کا اعلان بہت پہلے کردیاگیا ہے۔ اس سے تعلیمی ڈسپلن بری طرح متاثر ہوگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -