مشکل حالات میں غریبوں‘ مستحق افراد کی امداد ضروری‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

  مشکل حالات میں غریبوں‘ مستحق افراد کی امداد ضروری‘ ڈاکٹر شاہینہ نجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ماہ لاک ڈاؤن کے دوران میری طرف سے 11سو سے زائد خاندانوں کو 16لاکھ سے زیادہ کا راشن فراہم کیا گیا انشاء اللہ اگلے پندرہ دنوں میں 400(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سے زیادہ افراد کو راشن اور عید گفٹ فراہم کیا جائے گا ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اللہ نے جن لوگوں کو اپنی نعمتوں سے نوازا ہے انہیں غریبوں اور ناداروں کو بھی ان میں شامل کرنا چاہیے اور یہ اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ ہے آج کل کے مشکل حالات میں مخیر لوگوں کی طرف سے اس طرح کے اتفاق کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ اس طرح کا اتفاق کرنیوالوں کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
شاہینہ کھوسہ