ماں کے حکم کی تعمیل میں ہی کامیابی چھپی ہے‘ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری‘ منصور اختر ظہور بلوچ‘ زبیر بزدار کا اظہار خیال

ماں کے حکم کی تعمیل میں ہی کامیابی چھپی ہے‘ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری‘ منصور ...

  

جام پور( نامہ نگار) ماں کا کوئی نعم البدل نہ ہے۔ماں ایک دھوپ جہاں صدق وصفاء کے موتی چمکتے ہیں۔ ماں سے پہلا لفظ سیکھتے ہیں۔ ماں اور بہنوں کی عزت کریں۔ اپنی نظریں ماں کی جگہ رکھ کر دیکھیں۔ ماں کی حکم عدولی(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کرنے والے دنیا میں سزا مل جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہاار مختلف سیاسی وسماجی وتعلیمی حلقوں نے ماں کے عالمی دن کے موضع پر سروے کے دوران کہی۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے کہا کہ دنیا میں کوئی رشتہ ماں جیسا نہ ہے۔ ان کا نعم البدل کوئی نہ ہے۔ سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا کہ ماں کی نافرمانی کرنے والد دونوں جہاں میں ذلیل وخوار ہو نے کے علاوہ دوزخی ہے۔ ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا راجن پور انجینئر ظہور احمد بلوچ نے کہا کہ ماں اولا د کے لیے راحت محبت۔ چاہت اور پیار ہے۔ ماں کی ممتا میں خلوص کبھی فنا نہیں ہوتا۔ صداقت کا پیکر اور اس میں کوئی بناوٹ نہ ہے۔ سابق ناظم ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار منصور اختر خان لغاری نے کہا کہ ماں ایک ایسی چھاں ہے جس کو سایہ ہمیشہ ادھر ادھر نہیں ہوتا۔ ماں کی بے قدری کرنے والا جہنمی ہے۔ ایس ایچ او صدر ذبیر احمد بزدار نے کہا کہ انسان کو شعور دینے والا پہلا استاد ہے۔ ساری زندگی انسان ماں سے سیکھتا رہتا ہے۔ چلتے ہوئے رائیگر خواتین کو اپنی ماں سمبھ کرکے اپنی نظریں نیچے کرکے چلیں۔ دوسروں کو عزت دینے والے اپنی عزت پاتا ہے۔ تاحیات دعائیں دیتی ہے۔ممتاز قانون دان وسابق رکن بار راوصغیر حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ ماں کے حکم کی تعمیل میں کامیابی یقینی ہے۔ اس کے فرمان اور حکم کی عدولی کرنے والے دنیاوی اور اخروی زندگی میں رسوا ہو گا۔ اور اس کا فوری سزا مل کے رہے گی۔ممتاذ سماجی رہنماء میاں سجاد حسین وٹو۔ جاوید اقبال بھٹی نے کہا کہ ماں ایک ایسا درخت جو خود دھوپ میں رہ کرکے سایہ فراہم کرتا ہے۔ جن کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں۔

کامیابی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -