پی ٹی آئی رہنما نور خان بھابھہ کی طرف سے افطار ڈنر‘ دفعہ 144‘کرونا کے حوالے سے ایس او پیز نظر انداز
وہاڑی، ٹبہ سلطا ن پور(بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان)حکو مت پنجاب نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں افطار پارٹی دینے پر سخت پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں دفعہ144بھی نافذ کی ہوئی ہے لیکن تحریک انصاف جنو بی پنجاب کے صدر میاں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
نور خان بھابھ نے حکو مت کی جانب سے لگائی گئی دفعہ144کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ٹبہ سلطان پورکے نواحی علاقہ میں اپنے زرعی فارم پر ایک بڑی پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کر ڈالا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہازیب خان کھچی، رکن صوبائی اسمبلی اراکین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سابق ناظمین اور علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے میاں نورخان بھابھہ نے ڈبل خلاف ورزی کرتے ہوئے چاردیواری کے اندر کر نے کی بجائے کھلے میدان میں افطار پارٹی دی ہے جس میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے بھی کوئی اقدامات نظر نہیں آئے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افرادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے مساجد میں نمازکی اداگئی کے لئے ساتھ ساتھ کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی اور شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی دفعہ144کے تحت پابندی لگارکھی ہے لیکن یہاں پر حکومتی جماعت کے سیاست دان دھڑلے کے ساتھ قانون کا مذاق اُڑانے میں لگے ہوئے ہیں۔
نظر انداز