ملتان: ذخیرہ اندوزوں پر چھاپے‘ گندم‘ چاول برآمد‘ تحقیقات شروع
ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے والے مافیا کا کھوج لگانے میں سرگرم عمل ہے اور ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون میں شدت آ گئی ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے دو مختلف گوداموں پر چھاپے مار کرذخیرہ کی گئی 27 ہزار کلو گرام گندم بر آمد کر لی ہے،پہلا چھاپہ تحصیل ملتان صدر کے علاقے موضع اٹھنگل میں واقع گودام پر مارا گیا اورگودام سے 15 ہزار کلوگرام گندم کا ذخیرہ بر آمد کر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
لیا گیا ہے۔دوسرا ریڈ قادر پوراں میں واقع رائس مل پر کیا گیا،رائس فیکٹری سے 12ہزار کلوگرام گندم کا ذخیرہ اور اسی فیکٹری سے 2700 بیگ چاول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔جب کہ مارکیٹ کمیٹی پاس سٹاک کا صرف 2000 بیگ چاول ڈیکلئیر کیا گیا تھا۔گندم کے دونوں سٹاک تحویل میں لیکر محکمہ خوراک کے حوالے کر دئے گئے ہیں۔چاول کا مکمل سٹاک ڈیکلئیر نہ کرنے پر فیکٹری مالک پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ان چھاپوں کے دوران اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مزمل احمد بھی ہمراہ تھے۔
چھاپے