ٹڈی دل کا صحرا ء تھل پرقبہ، بھکر میں تباہی مچادی، تربوز، خربوزے کی فصلیں مکمل تباہ

  ٹڈی دل کا صحرا ء تھل پرقبہ، بھکر میں تباہی مچادی، تربوز، خربوزے کی فصلیں ...

  

بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹڈی دل نے صحرائے تھل کے علاقے بھکر میں تباہی مچادی،لاکھوں ایکڑ رقبے پر حملہ آور ہونے والی ٹڈیوں نے کئی علاقوں میں خربوزے اور تربوز کی فصل مکمل تباہ کر دی۔میڈیا رپورٹ کیم طابق ٹڈی دل نے بھکرکے علاقوں ڈھینگانہ، دلے والا، ماہنی، کپاہی، نواں گسو، گوہروالہ کے علاقوں میں حملہ کیا ہے۔ٹڈی دل کے جھنڈدرختوں کے پتے بھی چٹ کر گئے، سپرے کے باوجود (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

انتظامیہ ٹڈی دل پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ چند ماہ کے وقفے کے بعد سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹڈی دل کی دوبارہ آمد نے کورونا وائرس سے پریشان حال عوام کو اپنے معاشی مستقبل سے مزید فکرمند کردیا ہے۔کپاس کی بوائی کے بعد کونپلیں پھونٹنا شروع ہی ہوئی ہیں کہ ٹڈی دل کا خطرہ سر پر منڈلا نے لگا،سانگھڑ کے دیہی علاقوں میں کسان 3 ماہ تک گندم کی کٹائی اور کپاس کی بوائی میں مصروف عمل رہے۔ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی کپاس کی کونپلوں نے کسانوں کو معاشی طور سے فکر مند کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دستیاب وسائل کے علاوہ پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں اسپرے کے علاوہ پاک فوج، محکمہ زراعت اور محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے تعاون سے ہنگامی منصوبہ بھی تشکیل دے دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اپنی جگہ لیکن ٹڈی دل کے موثر خاتمے کے لے مسلسل فضائی اسپرے کرانا نہایت ضروری ہے۔ادھرٹڈی دل کا سرگودھا کے علاقے ٹھٹی لمبی میں پر حملہ، ابتدائی طور پر 1ہزار ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلوں کے مثاثر ہونے کا اندیشہ، ٹڈی دل کے خلاف آپریشن شروع،ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت کے علاوہ دیگر محکموں آپریشن میں حصہ لیا رہیے ہیں، تفیصلات کے مطابق ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے علاقے ٹھھی لمبی میں گذشتہ روز بڑی تعداد میں ٹری دل نے حملہ کرکے 1000ہزار ایکٹر پر کھڑی فصلوں کو شدید مثاثر کیا ہے، اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، زراعت سمیت دیگر محکموں کی ٹیمیں نے ٹڈی دل کیخاتمے کیلییہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں

ٹڈی دَل حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -