کوٹ ادو: پولیس ملازم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو‘ گھر قرنطینہ میں تبدیل‘ بیوی‘ بچوں کے سیمپل حاصل

  کوٹ ادو: پولیس ملازم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو‘ گھر قرنطینہ میں تبدیل‘ بیوی‘ ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ کوٹ ادو پولیس ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر کو کورانٹائن کردیا گیا،4پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

گزشتہ ماہ ضلع بھر میں تبلیغی جماعت کے مراکز سمیت مختلف مساجد میں رہنے والے تبلیغی جماعت کے ارکان کو آئسولیشن کرنے کے لیے ان سنٹروں میں رکھا گیا تھا جہاں ضلع بھر کے 286 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی،ان سینٹروں پر ڈیوٹیاں کرنے والے 286 ملازمین کے گزشتہ دنوں کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپل لے کر بھجوائے گئے تھے،گزشتہ روز 109 پولیس ملازمین کے رزلٹ موصول ہو گئے تھے جن میں سے 6پولیس اہلکاروں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے جبکہ 103 پولیس اہلکاروں کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں اور 177 پولیس ملازمین کے رزلٹ آنا ابھی باقی ہیں، کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ملازمین میں سے 2ملازمین کا تعلق علی پور 2 کا مظفرگڑھ اور 2 پولیس اہلکاروں کا تعلق سرکل کوٹ ادو سے ہے،جنھیں قرنطینہ سنٹر طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیاتھا، تھانہ کوٹ ادو کے اہلکار کانسٹیبل محمدظفر اقبال کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اس کے گھرواقع محلہ قاضیاں والا وارڈ نمبر14سی کو سیل کر دیا گیاجہاں 4پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں،گھر میں موجود اس کی بیوی اور 2بیٹے ایک 3سال اور دوسرا ایک سالہ سمیت اس کے سسر کے سیمپل بھی لے لئے گئے جنھیں ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیاہے

حاصل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -