راجن پور: دو پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

  راجن پور: دو پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

راجن پور‘مٹھن کوٹ(نامہ نگار‘تحصیل رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ) راجن پور پولیس کے دو اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تفصیلات کیمطابق راجن پور پولیس کے 1 ہزار سے زائد اہلکار کررونا لاک ڈاؤن (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

میں ڈیوٹی پر مامور ہیں جن میں قرنطینہ سنٹرز ناکہ بندی پوائنٹس اور چیک پوسٹ ڈیوٹی شامل ہے۔ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام پولیس اہکاروں کے مرحلہ وار کرونا ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیئے گئے۔ اب تک 500 سے زائد پولیس اہکاروں کے ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں جن میں سے دو اہلکاروں کے ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ دونوں اہلکار قرنطینہ سنٹرز اور ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوتی پر مامور رہے ہیں۔ بقیہ ملازمان کا ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے جن کے نتائج جلد آجائیں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملازمان کو مکمل طور پر آئی سولیٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمان کی خفاطت ہماری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں پہلے بھی ملازمان میں 1500 ہینڈ سینی ٹائزرز 5000 فیس ماسک 3000 ہینڈ گلوز 1000 جراثیم کش صابن 200 جراثیم کش سپرے اور مشینز500 ٹشو رولز تقسیم کیئے گئے تھے اور آئندہ بھی ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ان میں حفاظتی سامان تقسیم کیا جائے گا۔

تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -