کرونا کی آڑ میں غریبوں‘ مزدروں کا قتل عام ناقابل برداشت‘ جمشید دستی

  کرونا کی آڑ میں غریبوں‘ مزدروں کا قتل عام ناقابل برداشت‘ جمشید دستی

  

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے نیشنل پریس کلب مونڈکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی حقیقی طور پر غریب مزدور کی جماعت ہے.پاکستان عوامی راج پارٹی کو 2018 کے جنرل الیکشن میں دھاندلی کے ساتھ ہرایا گیا اور غریب مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا.پاکستان عوامی راج پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کی بات ہے ایوانوں میں بیھٹے کرپٹ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

مافیا کو بے نقاب کیا اور ان کو پوری پاکستانی عوام کے سامنے اْن کے مکروہ چہرے لائے مگر حق اور سچ کی بات کرنے پر پاکستان عوامی راج پارٹی کے کارکنوں پر ناجائز مقدمات درج کیے گئے مگر پاکستان عوامی راج پارٹی نے ہمشیہ ان کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا.جمشید دستی نے تاندالیانوالہ شوگر ملز کی غنڈہ گردی اور کسانوں کا معاشی قتل عام پر بھر پور مذمت کی. اور فوری طور پر کسانوں کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا دو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک سرائیکی صوبہ نہیں بن سکا.پاکستان عوامی راج پارٹی کے چِئیرمئین جمشید دستی نے نیشنل پریس کلب مونڈکا کے نوجوان صحافیوں کو ملنے والی دھمکیوں کی بھر پور مذمت کی اور کہا صحافیوں کے خلاف باتیں کرنے والے بوکھلاٹ کا شکار ہوچکے ہے صحافی معاشرے میں حق اور سچ کا ساتھ دیں پاکستان عوامی راج پارٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -