م ٹھن کوٹ: گندم سمگل کرنیکی کوشش ناکام‘ 250تھیلے برآمد

  م ٹھن کوٹ: گندم سمگل کرنیکی کوشش ناکام‘ 250تھیلے برآمد

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے سندھ کو گندم سمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی تفصیل کے مطابق گوٹھ مزاری پولیس کو اطلاع ملی کہ سریا رود کے خفیہ راستوں سے پنجاب سے سندھ کو گندم سمگل کی جارہی ہے مخبری ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر وہاں سے ایک ٹریکٹر ٹرالی پر لدے گندم کے 250 تھیلے جو کہ سندھ سمگل کئے جارہے تھے اپنے قبضہ میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی ہے اور اس بارے میں محکمہ فوڈ کو بھی اس کاروائی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -