سانپ کے ڈسنے سے 20سالہ نوجوان جاں بحق
رحیم یار خان (بیورورپورٹ)کھیتوں میں کام کرنے کے دوران زہریلے سانپ کے ڈسنے سے20 سالہ نوجوان جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزاوباڑو(سندھ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
) کا رہائشی 20 سالہ علی اصغرجو کہ کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اسے زہریلے سانپ نے ڈس لیا، غشی طاری ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجودعلی اصغر جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔