ناجائز منافع خوروں کے مہم کو موثر بنائیں ، کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

  ناجائز منافع خوروں کے مہم کو موثر بنائیں ، کمشنر کراچی کی ڈپٹی کمشنرز کو ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخارشالوانی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کے سرکاری نرخ کو نافذ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سرکاری نرخ نافذ ہوں لوگوں کو سرکاری نرخ پر اشیا دستیاب ہوں جو دکاندار خلاف ورزی کریں ان کے خلا ف بلا رعایت کارروائی کریں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ دکانداروں کوپابند کریں کہ وہ سرکاری نرخون کی فہرستیں آویزاں کریں جو دکاندار سرکاری نرخ کی فہرست آویزاں نہ کریں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری ہینڈ آوٹ کے مطابق یکم رمضان تا 14 رمضان کے دوران کراچی کی تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم میں کھانے پینے کی اشیا کے 937 دکانداروں کے خلاف 46 لاکھ 57 ہزار روپے سے زاید جرمانہ عاید کیاہے۔ضلع جنوبی میں 225، شرقی میں 88، غربی میں 196، وسطی میں 233، ملیر میں 70 کورنگی میں 125 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جن دکانداروں کے خلاف ناجائز منافع خوری کر نے پر کارروائی کی گئی ان میں کریانہ، دودھ، فروٹس، سبزی، گوشت اور مرغٰ فروخت کرنے والے اور بیکریاں شامل ہیں۔سب سے زاید کریانہ کے دکانداروں پرسولہ لاکھ چھ ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔ جبکہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر۔تے ہوے سات لاکھ بیس ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔ضلع جنوبی میں 55 کریانہ مرچنٹس کے خلاف کارروائی کر کے تین لاکھ 45 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ضلع کورنگی میں 36 کریانہ کے دکانداروں کیخلاف کارروائی کر کے پانچ لاکھ 37ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔اسی طرح ضلع جنوبی ہی میں 37 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا اور ضلع کورنگی میں 24 دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک لاکھ 73 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا دودھ، گوشت، پولٹری، سبزی، فروٹس،کریانہ اور بیکری والوں کے خلاف کارروائی کرکے مجموعی طور پر ضلع جنوبی میں سولہ لاکھ چوبیس ہزار ، ضلع شرقی پانچ لاکھ نوے ہزار روپے، ضلع غربی میں تین لاکھ، ضلع وسطی میں نو لاکھ 43 ہزار، ضلع ملیر میں 69 ہزار اور کورنگی ضلع میں گیارہ لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -