حیدرآباد،لاک ڈاؤن کے دوران کپڑے کی دکان پر پولیس کا چھاپہ

  حیدرآباد،لاک ڈاؤن کے دوران کپڑے کی دکان پر پولیس کا چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران کپڑے کی دکان پر پولیس کا چھاپہ، گرفتاری کے خوف سے مالک دوکان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، تاجروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔لطیف آباد نمبر 8 کے سن ویو پلازہ کے نیچے والے کپڑے کی دکان پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دکان مالک پولیس گرفتاری کے خوف سے پلازہ کے رہائشی ایریا کی طرف فرار ہوگیا اور پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر تاجر کی حالت خراب ہوگئی جسے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، ضعیف تاجر عبدالقادر میمن عارضہ قلب میں مبتلا تھا، تاجر کی موت کی خبر سن کر اہل خانہ پر قیامت برپا ہوگئی اور میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، تاجر تنظیموں نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ حکومتی نمائندوں اور پولیس کے اعلی حکام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا یے تاکہ پریشان حال تاجر کم از کم اجازت لیکر سکون سے اپنا کاروبار کرسکیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے حیدرآباد ہولیس نے لاک ڈاؤن کو کاروبار بناررکھا ہے، خصوصاً سٹی، مارکیٹ اور لطیف آباد پولیس نے لاک ڈاؤن کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ گرفتار کرنے کے بعد تاجروں کو بھاری رشوت کے عوض ایف آئی آر درج کر کے شخصی ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، اب تک درجنوں تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کرکے ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں، تاجروں نے وزیراعظم، گورنر سندھ، آئی جی پولیس سندھ، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے پولیس کی زیادتیوں اور دکاندار کی موت کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔