سندھ پولیس کے مزید 36 اہلکارکوروناکا شکار،تعداد151ہوگئی

سندھ پولیس کے مزید 36 اہلکارکوروناکا شکار،تعداد151ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ پولیس کے مزید36 افسران اور جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں 36 نئے کورونا کیسز کے بعد اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے پولیس کے ملازمین کی تعداد 151 ہو گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران 36 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 2 اہلکاروں نے شہادت پائی ہے۔ زیرِ علاج پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد119 ہے جبکہ 29 افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، زیرِ علاج ایک سب انسپکٹر کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا مریض

مزید :

صفحہ اول -