شہباز شریف کا اطہر شاہ خان (جیدی)کے انتقال پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا اطہر شاہ خان (جیدی)کے انتقال پر اظہار افسوس

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کا نامور شاعر، ڈرامہ نگار، مزاح نگار، اور فلمساز اطہر شاہ خان المعروف جیدی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھرا کر لوگوں کے غم بانٹنے والا جیدی آج سفر آخرت پر روانہ ہوگیا،لاہور، پشاور اور کراچی میں رہنے کی بنا پر یہاں کے کلچر کی جھلک ان کے کلام اور مزاج میں نمایاں تھی،شگفتہ مزاج پٹھان کو قوم بھلا نہیں پائے گی، اپنی کتابوں، ڈراموں اور شاعری کی صورت وہ زندہ رہیں گے ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

ٓاظہار افسوس

مزید :

صفحہ اول -