پی ایس او کے آئل ڈیپوز میں ڈیزل کی کوئی قلت یا کمی نہیں، حکام

پی ایس او کے آئل ڈیپوز میں ڈیزل کی کوئی قلت یا کمی نہیں، حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکام پاکستان سٹیٹ آئل نے کہا ہے کہ پی ایس او کے آئل ڈیپوز میں ڈیزل کی کوئی قلت یا کمی نہیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ کے پٹرول پمپ کو ڈیزل ”ماچھی کے“ آئل ڈیپو سے فراہم کیا جارہا ہے۔پی ایس او حکام کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل اپنے ڈیلرز کو ڈیزل اور ہٹرول فراہم کرنے کا پابند ہے۔ پی ایس او حکام نے بتایاکہ ماچھی کے آئل ڈیپو سے روزانہ دس لاکھ لیٹرز ڈیزل کی گراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ پی ایس او حکام کے مطابق گندم کٹائی سیزن میں ڈیزل کی کھپت بڑ جاتی ہے،ہمارے کسی بھی ڈیلرز یا پی ایس او پٹرول پمپ پے ڈیزل کی قلت نہیں۔ حکام کے مطابق ملک کی نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بوجھ بھی پاکستان سٹیٹ آئل برداشت کررہا ہے،دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پٹرول ہمپس پے ڈیزل کی عدم دستیابی سے صارفین پی ایس او پٹرول پمپس کا رخ کررہے ہیں۔
پی ایس او