پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

پشاور میں دھماکا،دو پولیس اہلکار سمیت3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پشاور میں اشرف روڈ پر دھماکے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک دکاندار زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا تھااوربوری میں رکھا گیا تھا ،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ،پولیس نے علاقہ سیل کرکے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔