وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب،وزیراعظم عمران خان صدارت کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیاگیا،وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کاسات نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا،کابینہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر رپورٹ پیش کی جائے گی ،وزیرنارکوٹکس اور مشیرپارلیمانی امور انتخابی اصلاحات پر رپورٹ پیش کریں گے ،کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہو گا۔