چودھری برادران کی چیئرمین نیب کےخلاف درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

چودھری برادران کی چیئرمین نیب کےخلاف درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
چودھری برادران کی چیئرمین نیب کےخلاف درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چودھری برادران کی چیئرمین نیب کےخلاف درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کی نیب کیخلاف درخواست پرچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیاہے،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، چودھری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کررکھا ہے ۔