لاہوری گیٹ میں تین منزلہ عمارت گر گئی ، کتنے افراد وہاں رہائش پذیر تھے ؟ افسوسناک خبر آ گئی

لاہوری گیٹ میں تین منزلہ عمارت گر گئی ، کتنے افراد وہاں رہائش پذیر تھے ؟ ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور گیٹ کے علاقے سید میٹھا میں تین منزلہ عمارت گر گئی ہے جس میں دو خاندان رہائش پذیر تھے ۔

تفصیلات کے مطابق امداد ی کارروائیوں کیلئے ریسکیو ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے تاہم گلیاں چھوٹی چھوٹی ہونے کے باعث آپریشن تیزی کے ساتھ جاری نہیں کیا جا سکتا ، ابھی تک کسی بھی زخمی کو عمارت سے نہیں نکالا جا سکا ہے ۔

اہل محلہ کا کہناہے کہ اس بلڈنگ میں دو خاندان رہائش پذیر تھے اور جب عمارت گری تو گھر کے تمام لوگ دوسری منزل پر موجود تھے جبکہ ان کے گھر آئے ہوئے مہمان بھی اسی عمارت میں موجود تھے ، ریسکیو اداروں کا کہناہے کہ جب تک ملبہ نہیں ہٹایا جا تا اس وقت تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -