فواد چودھری کا آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

فواد چودھری کا آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ
فواد چودھری کا آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کئی ارکان اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں،اپوزیشن کے دباﺅ میں آکر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا،انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی نے ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -