خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا،بجٹ میں ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا،بجٹ میں ترقیاتی ...
خیبر پختونخوا حکومت کو بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا،بجٹ میں ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگانے کا فیصلہ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت کو آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ صحت، نئے کاروبار شروع کرنے اور بلدیاتی نظام پر خصوصی توجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کو وفاق کی جانب سے بجلی منافع کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر بجٹ خسارے کا ہوسکتا ہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے بجٹ سے متعلق مشکلات کی تصدیق کر دی۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق کے ذمہ بقایا جات پر وزیر اعظم عمران خان سے بات ہو گی۔ ہمیں اگر خسارے کا بجٹ بھی پیش کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محصولات کی مد میں کمی آئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -