دکان میں ڈکیتی مارنیوالے 5 ڈاکو سی ٹی ڈی اہلکار نکلے، بڑی سزا مل گئی

دکان میں ڈکیتی مارنیوالے 5 ڈاکو سی ٹی ڈی اہلکار نکلے، بڑی سزا مل گئی
دکان میں ڈکیتی مارنیوالے 5 ڈاکو سی ٹی ڈی اہلکار نکلے، بڑی سزا مل گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کچھ روز قبل دکان سے لاکھوں روپے لوٹنے والے پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے نکلے جنہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ایس ایس پی کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) غلام سرور ابڑو کے مطابق سی ٹی ڈی کے 5 اہلکاروں کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ نکالے جانیوالے اہلکاروں نے 6 مئی کو ایک دکان میں 3 لاکھ روپے نقد لوٹے اور دکاندار پر تشدد کرکے اسے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد اسے واپس لے آئے اور مزید 90 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزم پولیس اہلکاروں کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی ہے جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف سائیٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تاہم وہ فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -