پاک ایران بارڈر پر1080 کلو میٹر باڑ لگانے کی راہ ہموار ہو گئی ،ایران کی رضامندی حاصل کرلی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران بارڈر پر1080 کلو میٹر باڑ لگانے کی راہ ہموار ہو گئی ،وزارت خارجہ نے پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کیلئے این او سی جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایران کی رضا مندی حاصل کرلی گئی، ایک ہزار80 کلو میٹر سرحد پر باڑ لگے گی ،باڑ سے دہشتگردوں، شرپسندوں اور انسانی سمگلروں کی روک تھام ہو سکے گی ،دستاویزکے مطابق 50 ارب روپے سالانہ مالیت کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ روکی جائے گی ،پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے ملنے والے فوادہد کی روشنی میں فیصلہ کیاگیا،باڑ کی تعمیر کا کنٹریکٹ اور طریقہ کار ڈیفنس سروس ریگولیشن کے تحت ہوگا،باڑ کی تنصیب کیساتھ 215 بارڈر سرویلنس سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت باڑ کی تنصیب پر 2 مرحلوں میں 30 ارب روپے جاری کرے گی ۔