کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر سماعت،پنجاب حکومت کی فوری درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد

کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست ...
کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر سماعت،پنجاب حکومت کی فوری درخواست خارج کرنے کی استدعا مسترد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کرا دیاگیا،عدالت نے حکومت کی جانب سے فوری طور پر درخواست خارج کرنے کی استدعا مستردکردی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی تدفین کیلئے الگ قبرستان مختص کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کرا دیاگیا جس میں درخواست خارج کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔

عدالت نے حکومت کی جانب سے فوری طور پر درخواست خارج کرنے کی استدعا مستردکردی ،عدالت نے درخواست گزار کو 15 مئی کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جسٹس شکیل الرحمن نے شہری سید حسین حیدر سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -