کیا واقعی فردوس عاشق اعوان نے سرکٹ ہاﺅس میں کمرہ مانگا جو دینے سے انکار کردیا گیا؟ انتظامیہ نے دو ٹوک اعلان کردیا

کیا واقعی فردوس عاشق اعوان نے سرکٹ ہاﺅس میں کمرہ مانگا جو دینے سے انکار ...
کیا واقعی فردوس عاشق اعوان نے سرکٹ ہاﺅس میں کمرہ مانگا جو دینے سے انکار کردیا گیا؟ انتظامیہ نے دو ٹوک اعلان کردیا

  

ملتان (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور سرکٹ ہاﺅس مینجمنٹ نےوضاحت کی ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو سرکٹ ہاﺅس میں کمرہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا البتہ وہ خود ہی کراچی سے واپسی پر صرف سحری کے لئے ملتان سرکٹ ہاﺅس رکی تھیں اور چند گھنٹے قیام کے بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہوگئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی اطلاع کے جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب رات تقریبا اڑھائی بجے سرکٹ ہاﺅس ملتان پہنچیں جس پر ڈیوٹی پر موجود ملاز م نے میٹنگ ہال کھول دیا ،جبکہ کمرے لاک تھے اوران کی چابیا ں کئیر ٹیکر کے پاس ہوتی ہیں اور وہ دن کے وقت ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اگر کسی مہمان کی پیشگی اطلاع ہو تو وہ کمرے کی چابیاں نائٹ ڈیوٹی پر مامور عملہ کو دے جاتے ہیں ،لیکن اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے چابیاں اس کے پاس نہیں تھیں ۔

سرکٹ ہاﺅس کے کئیر ٹیکر نعیم چنگیزی کا کہنا ہے کہ سابق معاون خصوصی نے نائٹ ڈیوٹی پر موجود عملہ سے کمرے کے لئے اصرار بھی نہیں کیا اورنہ ہی ضلعی انتظامیہ یا سرکٹ ہاﺅس منیجمنٹ سے رابطہ کیا اور سحری کرکے وہ صبح روانہ ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -