”خواتین کرکٹرز تیار ہو جائیں“ پی سی بی نے اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے مرد کرکٹرز کے بعد خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی بذریعہ ویڈیو لنک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 38 ویمن کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد قومی خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقرار رکھنا ہے،پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ 20 مئی تک جاری رہیں گے جس دوران پرون ہولڈ، بلغارین سکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس کی مدد سے کرکٹرز کی فٹنس آزمائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے پیش نظر خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ افطاری کے بعد لئے جائیں گے تاہم ان کے نتائج کا سنٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔