یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا، رپورٹس کسے بھیجی جائیں گی اور رواں سال کی آخری فٹنس ٹیسٹنگ کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا، رپورٹس کسے بھیجی جائیں گی اور رواں سال ...
یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا، رپورٹس کسے بھیجی جائیں گی اور رواں سال کی آخری فٹنس ٹیسٹنگ کب ہو گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا ویڈیو لنک کے ذریعے فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر یاسر شاہ نے ذاتی مصروفیات کی بناءپر بعد میں فٹنس ٹیسٹ دینے کی درخواست کی تھی اور ان کے ٹیسٹ کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19 کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک ٹیسٹ رپورٹ تیار کرکے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے اور جون میں کھلاڑیوں کی سال کی آخری فٹنس ٹیسٹنگ ہو گی، حالات نارمل ہونے کی صورت میں جون میں ہونے والے ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اس ٹیسٹ کی بنیاد پر کسی کو جرمانہ نہیں ہوگا۔

مزید :

کھیل -