انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ، پی سی بی نے کیا فیصلہ کیا ہے اور 18 مئی کو کیا ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ، پی سی بی نے کیا ...
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ، پی سی بی نے کیا فیصلہ کیا ہے اور 18 مئی کو کیا ہو گا؟ شائقین کیلئے خوشخبری

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کوچ اور کپتانوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان اس حوالے سے 18 مئی کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کیساتھ میٹنگ بھی کریں گے جس میچز کی تعداد طے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 30جولائی سے 2 ستمبر تک انگلینڈ سے3 ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں لیکن کورونا وائرس کے سبب یہ سیریز اب وقت پر ہوتی نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے اب مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔ اس حوالے سے سی ای او وسیم خان نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انگلینڈ نے 4 یا 5 ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز پر ابھی ہم سے کوئی بات نہیں کی اور ٹیلی کانفرنس میں سیریز کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، ویسٹ انڈیزکو دورے پر شکوک ہیں، اس لئے شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔ان دنوں ہر برطانوی اخبار اپنی اپنی خبر شائع کر رہا ہے لیکن اصل حقائق کا علم میٹنگ کے بعد ہی ہو گا۔

ایک سوال پر وسیم خان نے کہا کہ ڈائریکٹر میڈیکل پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم اور انگلش بورڈ کے میڈیکل چیف ہفتے میں ایک بار تو صورتحال پر بات کرتے ہی ہیں۔یہ درست ہے کہ انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں،اب میری اپنے ہم منصب سے بات چیت میں صورتحال مزید واضح ہوگی کہ کیا فیصلہ کریں گے،ابھی تو کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ہر ہفتے صورتحال میں تبدیلی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ18 مئی کو ٹیلی کانفرنس ہو جائے،اسی کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے، ہم ای سی بی کی تجاویز سننے کے بعد بورڈ حکام کے سامنے رکھیں گے پھر نانہیں کوئی حتمی جواب دیا جائے گا۔ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ کپتان اظہر علی، ٹی 20 قائد بابر اعظم سمیت پلیئرز سے بھی مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -