”ناک اور منہ کے علاوہ کورونا وائرس اس عضو سے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے “سائنسدانوں کی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

”ناک اور منہ کے علاوہ کورونا وائرس اس عضو سے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے ...
”ناک اور منہ کے علاوہ کورونا وائرس اس عضو سے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے “سائنسدانوں کی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو اور اس کے خاتمے سے متعلق دنیا بھر میں سائنسدان دن رات تحقیقات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے آئے روز ایک نئی پیشرفت بھی سامنے آرہی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاوسے متعلق حال ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ وائرس آنکھوں کے ذریعے بھی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔

امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی چھینک یا کھانسی میں سے نکلنے والے قطرے کسی دوسرے شخص کی آنکھوں میں جا گریں تو اس سے اس شخص کی آنکھوں کے ذریعے سے وائرس جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔سائنسداوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسان کے جسم میں موجود 'اے سی ای 2 ریسیپٹر' کو نشانہ بناتا ہے اور یہ اے سی ای 2 ریسیپٹر آنکھوں میں موجود ہوتے ہیں۔تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو وائرس کے پھیلاوسے بچنے کے لیے ناصرف ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس پہننا چاہیے بلکہ اب انہیں خاص چشمے کا استعنال کرنا بھی ضروری ہے۔

مزید :

قومی -