کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی

کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی
کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے شہر قائد  سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز  کا کہنا ہے کہ منگل کو مغربی ہواؤں کا نظام ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا۔مغربی ہواؤں کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا اور 13 مئی کی رات یا 14 مئی کی صبح یہاں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤن کے نظام کے باعث بلوچستان اور سندھ میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد یہ سسٹم 16 مئی کو جنوبی پنجاب کے علاقوں میں داخل ہوجائے  گا، یہی سسٹم جنوبی پنجاب کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں بھی بارش برسا سکتا ہے۔

مزید :

ماحولیات -