ایرانی نیوی نے اپنے ہی بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنا ڈالا، 19 لوگ مارے گئے

ایرانی نیوی نے اپنے ہی بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنا ڈالا، 19 لوگ مارے گئے
ایرانی نیوی نے اپنے ہی بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنا ڈالا، 19 لوگ مارے گئے

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرن نیوی نے غلطی سے اپنی ہی جنگی بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بناڈالا جس سے 19لوگ جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تربیتی مشقوں کے دوران پیش آیا۔ ان مشقوںایرانی بحری بیڑا جمران بھی حصہ لے رہا تھاجس سے میزائل بھی فائر کیے جاتے ہیں۔ اس کی معاونت کے لیے کونارک نامی بحری بیڑا تعینات تھا لیکن جمران پر موجود اہلکاروں نے غلطی سے معاون بیڑے کونارک پر میزائل داغ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں کونارک کا کام ٹارگٹس کی پوزیشننگ تھا اور جمران نے ان ٹارگٹس کو نشانہ بنانا تھا، اسی دوران ایک میزائل کونارک پر آ گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کونارک نے ایک ٹارگٹ کی پوزیشننگ کی اور اس سے دور جانے کی بجائے اس کے قریب ہی کھڑا رہا جس کی وجہ سے میزائل اس پر آ گرا۔چین کے سرکاری ٹی وی نے بھی اس واقعے اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -