سرحد پر بھارتی اور چینی فوجی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، لاتوں اور مکوں کی بارش ہوگئی

سرحد پر بھارتی اور چینی فوجی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، لاتوں اور مکوں کی بارش ...
سرحد پر بھارتی اور چینی فوجی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، لاتوں اور مکوں کی بارش ہوگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل بھارتی اور چینی فوجیوں کے بارڈر پر ایک دوسرے پر پتھراﺅ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔ اب دونوں ممالک کی افواج میں لاتوں اور گھونسوں کی جنگ ہونے کی خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی اور بھارتی فوج میں یہ گھمسان کا رن بھارتی ریاست سکم اور چینی علاقے تبت کے بارڈر پر پڑا۔ دونوں طرف سے 150کے لگ بھگ فوجی اس جنگ میں شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں نے ایک دوسرے کو لاتوں اور گھونسوں سے خود پیٹا جس سے دونوں طرف کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔ اس لڑائی میں بھی دونوں طرف سے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا گیا۔بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ کے ترجمان مندیپ ہوڈا کا کہنا تھا کہ ”دونوں طرف جارحانہ روئیے کا مظاہرہ ہوا جس کے نتیجے میں بہت سے فوجیوں کو معمولی زخم آئے۔“ واضح رہے کہ اس بارڈر پر بھارت اور چین کے فوجیوں میں اکثر ایسی لڑائیوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -