12 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے لیے 1 ماہ تک اُس کے بیڈ میں چھپ کر رہنے والا شخص

12 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے لیے 1 ماہ تک اُس کے بیڈ میں چھپ کر رہنے والا شخص
12 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے لیے 1 ماہ تک اُس کے بیڈ میں چھپ کر رہنے والا شخص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان ایک ماہ تک 12سالہ لڑکی کے بیڈ میں چھپ کر رہتا رہا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوریگن کے علاقے یومیٹیلا انڈین ریزرویشن میں پیش آیا۔ 21سالہ ملزم زیکاریاس کیواسس واشنگٹن کا رہائشی تھا جس کی سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی سے ملاقات ہوئی اور وہ اوریگن چلا گیا جہاں لڑکی کی مدد سے رات کے وقت وہ گھر میں گھسا اور مسلسل ایک ماہ تک لڑکی کے بیڈ روم میں ہی رہا۔
رپورٹ کے مطابق دن کے وقت وہ بیڈکے نیچے یا بیڈ کلوزٹ میں سویا رہتا اور رات کو لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا۔ لڑکی کے دادا نے بالآخر اسے اپنی پوتی کے کمرے میں دیکھ لیا اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ فروری کے آغاز میں لڑکی کے بیڈروم میں گھسا اور مارچ تک وہیں رہا۔ لڑکی اسے کھانا وغیرہ فراہم کرتی رہتی تھی۔ اس نے کئی بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا۔اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -