کیا آپ کو معلوم ہے روس میں بچے پیدا کرنے کا دن منایا جاتا ہے؟ اس دن کے پورے 9 ماہ بعد بچہ پیدا ہو تو کیا انعام ملتا ہے؟ جانئے سب سے انوکھی روایات کے بارے میں

کیا آپ کو معلوم ہے روس میں بچے پیدا کرنے کا دن منایا جاتا ہے؟ اس دن کے پورے 9 ...
کیا آپ کو معلوم ہے روس میں بچے پیدا کرنے کا دن منایا جاتا ہے؟ اس دن کے پورے 9 ماہ بعد بچہ پیدا ہو تو کیا انعام ملتا ہے؟ جانئے سب سے انوکھی روایات کے بارے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی طرح کے تہوار منائے جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر بہت حیرت ہو گی کہ روس میں بچے پیدا کرنے کا ایک دن منایا جاتا ہے اور جس میاں بیوی کے ہاں اس دن کے ٹھیک 9ماہ بعد بچہ پیدا ہو انہیں انعامات دیئے جاتے ہیں۔ این بی سی نیوز کے مطابق یہ دن منانے کا اعلان روسی علاقے اولیانوسک کے گورنر سرگئی موروزوف نے کیا تھا۔ انہوں نے 12ستمبر کو ’بچے پیدا کرنے کا دن‘ قرار دیا تھا تاکہ کم ہوتی ہوئی آبادی کو بڑھایا جا سکے۔
12ستمبر کے ٹھیک 9ماہ بعد 12جون کو روس کا قومی دن بھی ہوتا ہے اور اس علاقے میں جس جوڑے کے ہاں 12جون کو بچے کی پیدائش ہو انہیں انعام میں کاریں، ریفریجریٹر، نقد رقم اور دیگر اشیاءدی جاتی ہیں۔ یہ تہوار 2005ءمیں پہلی بار منایا گیا تھا جس کے بعد مسلسل منایا جا رہا ہے۔پہلے سال ہی اس تہوار کے اثرات نمایاں دیکھے گئے تھے۔ 2004ءمیں اس علاقے میں 12جون کو 28بچے پیدا ہوئے تھے جو اگلے سال اس تہوار کی وجہ سے بڑھ کر 46ہو گئے اور اب ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
علاقے کے ایک 28سالہ شخص کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں لوگ محض انعام کی خاطر یہ دن نہیں مناتے لیکن اگر ان کے ہاں واقعی بارہ جون کو بچہ پیدا ہوتا ہے اور انہیں انعام میں کار مل جاتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔“واضح رہے کہ آبادی کم ہونے کے پیش نظر روس کی مرکزی حکومت بھی شہریوں کی بچے پیدا کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ گزشتہ سال صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی زیادہ بچے پیداکرنے والے جوڑوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا تھا۔ ان انعامات میں جو عورت دوسرا بچہ پیدا کرتی ہے اسے 10ہزار روبل کے ووچرز دیئے جاتے ہیں جن کے ذریعے وہ شاپنگ کر سکتی ہے، گھر کی تعمیر و مرمت کرا سکتی ہے یا بچے کی تعلیم پر انہیں خرچ کر سکتی ہے۔