الیکشن کمیشن متحرک ، اس کام کی انکوائری کا حکم دے دیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

الیکشن کمیشن متحرک ، اس کام کی انکوائری کا حکم دے دیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ ...
الیکشن کمیشن متحرک ، اس کام کی انکوائری کا حکم دے دیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے دوران ناکام ہونے والے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس ) کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔  اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیئرمین نادرا اور الیکشن کمیشن کے ارکان نے شرکت کی۔

چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کے قانونی اور تکنیکی نکات پر بریفنگ دی۔  چیف الیکشن کمشنر نے آر ٹی ایس کی ناکامی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -